بین الاقوامیمشرق الوسطیٰ
یمنی مسلح افواج کا صہیونی “نواتیم ایئربیس “پر سپرسونک میزائل سے حملہ

یمنی مسلح افواج نے جنوبی مقبوضہ فلسطین کے علاقے النقب میں واقع صہیونی ائیربیس نواتیم کو ہدف بنایا ہے۔
یمنی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی “فلسطین ۲” نامی سپرسونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے انجام دی گئی اور میزائل نے کامیابی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔
یمنی افواج نے مزید کہا کہ وہ اپنی عسکری صلاحیتوں کو مزید بڑھا رہی ہیں اور یہ حملے فلسطینی عوام کی حمایت میں جاری رہیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کے خلاف فوجی آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ پر مسلط جنگ ختم اور اس محصور علاقے کا محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا۔