
رپورٹ کے مطابق وفاقی جامعہ اردو گلشن کیمپس میں ہر سال آئی ایس او کے تحت جامعہ میں یوم حسینؑ منعقد کیا جاتا ہے۔
گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی طلبہ نے یوم حسینؑ کے پوسٹرز جامعہ میں لگائے جنہیں یزیدی انتظامیہ نے پھاڑ دیا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ یہ عمل انتہائی شرمناک اور گستاخانہ ہے اور طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اس عمل پر ہم احتجاج رکارڈ کروائیں گے۔
طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ جامعہ اردو میں مسلسل جاری فرقہ وارانہ رویہ حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور نااہلی کو بے نقاب کرتا ہے۔ ہم صدرِ پاکستان (چانسلر جامعہ)، وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث کیمپس آفیسر کو برطرف کیا جائے، بصورتِ دیگر شہر بھر کی جامعات میں شدید احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔