بین الاقوامیمشرق الوسطیٰ

یمن مصلح افواج کا میزائل حملہ،بن گوریان ایئرپورٹ دوبارہ معطل

غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں اسرائیل پر یمنی فوج کے حملے جاری ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یمن سے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گوریان پر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔

اسرائیلی ریسکیو سروس نے اطلاع دی ہے کہ حملے کے دوران جب شہری پناہ گاہ کی طرف جارہے تھے تو ایک صہیونی زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یمن سے ایک میزائل فائر کیا گیا جسے اسرائیل کی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں روکنے کی کوشش کی۔ اس حملے کے بعد مقبوضہ علاقوں کے وسطی حصوں میں خطرے کے سائرن بجادیے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button