بلوچستانپاکستان

خضدار: اسکول بس پر خودکش حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 38 زخمی

پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس تباہ ہوگئی، جب کہ بس میں سوار 4 بچے جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق بس پر خودکش حملہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اسکول بس میں دھماکا خود کش بمبار کی جانب سے خود کو اڑانے کے بعد ہوا، اسکول بس میں سوار 4 بچے جاں بحق ہوئے۔

 38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بعض زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button