افریقہامریکہبین الاقوامیمشرق الوسطیٰ

امریکا اور اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے افریقی ممالک سے رابطہ کرلیا

امریکی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے غزہ سے فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے افریقی ممالک سے رابطہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشرقی افریقا کے 3 ممالک، سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ کے عہدیداران کے ساتھ رابطہ کیا ہے، تاکہ غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے ان ممالک کی زمین استعمال کرنے کا معاملہ زیر بحث آسکے۔

سوڈانی حکام نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، تاہم صومالیہ اور صومالی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کسی رابطے کا علم نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے فروری میں غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا خیال پیش کیا تھا، جسے فلسطینیوں اور مشرق وسطیٰ کے ممالک نے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم گذشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ کوئی بھی کسی کو غزہ سے بے دخل نہیں کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button