بین الاقوامیمشرق الوسطیٰ

غزہ کی پٹی میں ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں برآمد

غزہ کی پٹی میں ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

غزہ میں سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے عملے نے کمال عدوان ہسپتال کے قریب ایک اجتماعی قبر سے 48 شہداء کی لاشیں نکالی ہیں جن میں 22 شہداء ایسے بھی شامل ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔

سول ڈیفنس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ انہیں غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا قصبے کے سلطان قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

انہوں نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع اسلامی یونیورسٹی کے قریب الخطیب خاندان سے تعلق رکھنے والے مکان کے ملبے کے نیچے سے ایک شہید کی باقیات برآمد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انیس جنوری کو جنگ بندی کے بعد سے سول ڈیفنس کا عملہ سینکڑوں شہداء کو نکال چکا ہے، جب کہ 10 ہزار سے زائد لاشیں ملبے تلے دبی ہیں، جن میں سے بیشتر کو قابض فوج کی جانب سے بھاری سامان داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کے باعث نکالا نہیں جا سکا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button