بین الاقوامیمشرق الوسطیٰ

اسلامی جہاد کے وفد کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زید النخالہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا کہ غزہ اور فلسطین کے حوالے سے امریکی احمقانہ منصوبے یا کچھ اور کسی بھی دوسرے منصوبے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور جو ڈیڑھ سال قبل مزاحمت کو تھوڑے عرصے میں ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے وہ اب اپنے چھوٹے چھوٹے گروہوں کی صورت میں اپنے قیدی وصول کر رہے ہیں اور اس کے بدلے میں فلسطینی قیدیوں کی بڑی تعداد مزاحمتی گروہوں کے حوالے کر رہے ہیں۔

تہران میں فلسطینی وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صہیونی قیدیوں کے حوالے کرنے کا مزاحمتی طریقہ کار دنیا کی آنکھوں کے سامنے مزاحمت کی عظمت کو نمایاں طور پر مجسم کر رہا ہے، اب عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے اور ان حالات میں مزاحمت اور غزہ کے عوام کی رضامندی کے بغیر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button