بلوچستانپاکستانپنجابخیبر پختونخواںسندھگلگت بلتستان
آئی ایس او پاکستان کل بروز اتوار یوم تجدید عہد منائے گی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 23 فروری بروزاتواریوم تجدید عہد کے عنوان سے منائے گی۔
آئی ایس اوپاکستان کے تحت یوم تجدید عہد کے عنوان سے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ،اس حوالے سے لاہور میں خصوصی بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بائیک ریلی شام چار بجے مسلم ٹاون موڑ سے شروع ہوگی اورامریکی قونصلیٹ کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔
شہر قائد کراچی میں 7 مختلف مقامات پر پروگرامات منعقد کئے جا رہے ہیں۔ جن سے علماء اکرام خطاب فرمائیں گے ۔ شہر کے مشہور و معروف منقبت خواں و نوحہ خواں حضرات ترانہ شہادت پیش کریں گے،پروگرامات میںبچوں کے لئے مختلف سرگرمیاں اور منظر کشی بھی منعقد کی جا رہے ہیں