
72 نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ریمدان سے کراچی آنے والی مسافر بش سے شناخت کے بعد 5 شیعہ زائرین کو اتار کر شہید کر دیا گیا
مزید تفصیلات کے مطابق ملک دشمن کالعدم تنظٰم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے پسنی کے مقام مسافر بس کو روکا اور بس میں موجود مسافروں کی شناخت کے بعد 5 شیعہ زائرین کو بس سے اتار کر شہید کردیا۔
شہید ہونے والوں میں شیخ الجامعہ مولانا اختر عباس نجفی اعلیٰ اللہ مقامہ کے فرزند ڈاکٹر عبدالزاہرہ بھی شامل تھے۔ شہید ہونے والے تمام شہداء کا تعلق پنجاب سے ہے
شہداء کی شناخت ان ناموں سے ہوئی ہے:
(1) اعظم طاھر ولد محمد ادریس سکنہ ملتان
(2) زاھد اصغر ولد اصغر محمد سکنہ پنجاب
(3) عبدولزھرہ ولد علامہ اختر عباس نجفی سکنہ لاھور
(4) تنویر ولد محمد اصغر سکنہ منڈی چناوالا
پسنی عمانی ھسپتال ڈیتھ بوڈیز۔
(1) شھزاد ولد گلزار سکنہ گجرات
واضع رہے کہ اس واقع کی زمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی ہے۔