پاکستانپنجاب

ام الفتنہ پرنسپل جامعہ حفصہ اسلام آباد، ام حسان گرفتار

72نیوز: اطلاعات کے مطابق لال مسجدکےبرقہ والے تکفیری دہشتگرد مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان، پرنسپل جامعہ حفصہ کو بدھ کی شب اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس زرائع کے مطابق ام حسان کو کار سرکار میں مداخلت اور اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے مارگلہ ٹاؤن میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری سرکاری آپریشن کو بزور طاقت روکنے کے لیے ام الفتن پرنسپل جامعہ حفصہ ام حسان چند ڈنڈا بردار طالبات کے ہمراہ پہنچ گئیں اور ساتھ ہی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس آپریشن کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو آپریشن میں شامل افراد کو کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ام الفتن پرنسپل جامعہ حفصہ ام حسان سمیت دیگر طالبات کو گرفتار کر کے تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کردیا جہاں انکے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی ردج کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تکفیری دہشتگرد مولانا عبدالعزیز اور اسکی اہلیہ ام حسان اس سے قبل فتنہ خوارج طالبان اور داعش کی پاکستان میں بھرپور حمایت اور ان دہشتگرد تنظیموں کو اپنے ہزاروں تکفیری خودکش حملہ آوروں کی خدمات پیش کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ تکفیری دہشتگرد مولانا عبدالعزیز اور اسکی اہلیہ ام حسان اس سے قبل پاکستان کے سکیورٹی اداروں، فوج، پولیس و دیگر سرکاری اہلکاروں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔ جبکہ سن 2007 میں لال مسجد آپریش کے دارون فوج اور رینجزر کے اہلکاروں کو قتل اور اغوا کرنے کی سازش کا حصہ بھی شامل رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button