پاکستانسندھملٹی میڈیا

شہدائے مقاومت حسن نصراللہ و ہاشم صفی الدین کی یاد میں انچولی کراچی میں تقریب

شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ بیروت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر آئی ایس او کراچی ریجن کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

سادات کالونی انچولی سوسائٹی ایف بی ایریا میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں مجلس ذاکرین امامیہ کے سربراہ علامہ نثار قلندری اور مولانا سید عروج زیدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ خواں شاہد بلتستانی نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بھرپور شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button