پاکستانسندھ

سیہون میں حادثہ، منقبت خواں خواجہ علی کاظم، زین ترابی اور علی جان رضوی جاں بحق

سیہون شریف میں روڈ حادثے میں معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، سید علی جان رضوی اور زین ترابی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سیہون شریف روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں گلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، زین ترابی (فرزندِ شہید علامہ حسن ترابی) اور معروف منقبت خواں سید علی جان رضوی جاں بحق ہوگئے۔

یہ تمام افراد گزشتہ شب خیرپور میں جشنِ ولادتِ امام مہدی علیہ السلام کی خوشی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد کراچی واپس آرہے تھے کہ راستے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

مرحومین کی جسد خاکی کراچی منتقل کئے جا رہے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button