سکردو،معروف ثناء خواں اہلبیت سید جان علی شاہ اور علی کاظم کی نماز جنازہ

سہون شروف حادثہ میں شہید ہونے والے معروف ثناء خواں سید جان علی رضوی، خواجہ کاظم اور ان کے بھائی خواجہ ندیم کی نماز جنازہ سکردو میں ادا کی گئی۔
بلتستان کو سوگوار چھوڑ کر دار بقا کی جانب سفر کرنے والے اہلبیت علیہم السلام کے دو نوجوان منقبت خوانوں سید جان علی شاہ، خواجہ علی کاظم،اور ان کے بھائیخواجہ ندیم کی نماز جنازہ ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ شہر بھر میں سوگ کی فضا تھی۔ ہر کوئی غمزہ تھا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔
واضح رہے کہ 14 فروری کی صبح سہون شریف میں جشن ولادت امام زمانہؑ میں شرکت کے بعد کراچی واپس آتے ہوئے سہون شریف شاہ راہ پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ان کے ہمراہ شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی میں شامل تھے، زین ترابی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جب کہ تدفین وادی حسینؑ قبرستان میں ہوئی۔