رہبر معظم سید خامنہ ای کا ایرانی قوم سے خطاب

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا ایران ٹی وی پراب سے کچھ دیر قبل قوم سے خطاب
ایران میں شرپسند عناصر کی ہنگامہ آرائی پر سخت رد عمل :
سید علی خامنہای (دام ظلہ) نے قوم سے اپنے مختصر خطاب میں کہا ایرانیوں کو اپنی وحدت کی حفاظت کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ میں امریکہ کے ہاتھ ہزاروں ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند ایسے ہیں جو اپنے ہی ملک میں عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر امریکی صدر کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔
سید علی خامنہای (دام ظلہ) نے کہا کہ ہم کرائے کے غندوں اور سرپسند عناصر کے ساتھ ہرگز رواداری نہیں برتیں گے
اور دشمنوں کے سامنے اپنے اصولوں سے ایک انچ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، سب کو یہ جان لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ، جو سیکڑوں ہزاروں باوقار انسانوں کے خون سے وجود میں آئی ہے، تخریب کاروں کے سامنے ہرگز پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔
سید علی خامنہای (دام ظلہ) نے ٹرمپ کو مخاطب ہوکر کہا کہ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا کے متکبر انسان جیسے فرعون، نمرود، رضا خان اور محمد رضا اپنی غرور کی انتہا پر ہی اقتدار سے گرائے گئے؛ اور وہ بھی گرایا جائے گا۔
یہ شخص جو خود کو ایرانی قوم کا باپ کہتا ہے، ذلت آمیز اور ہولناک انجام سے دوچار ہوگا۔
سید علی خامنہای (دام ظلہ) نے کہا کہ ایرانی قوم غلامی اور ایجنٹوں کو مسترد کرتی ہے۔ متحد عوام دشمنوں کو شکست دیں گے۔
سید علی خامنہای (دام ظلہ) نے مزید کہا کہ چند شرپسند عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر امریکی صدر کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ ایسے افراد ہیں جن کا کام ہی تخریب کاری ہے؛ کل رات کچھ تخریب کار تہران آئے اور صرف امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے تخریب کاری کی۔
سید علی خامنہای (دام ظلہ) نے کہا کہ متحد عوام دشمنوں کو شکست دیں گے۔



