بین الاقوامیمشرق الوسطیٰ

دوحہ: غاصب صہیونیوں کا حماس کے دفتر پر مزائیل حملہ

رپورٹ کے مطابق، یہ دھماکے قطر کے ان علاقوں میں ہوئے جہاں مبینہ طور پر حماس کا دفتر واقع ہے اور رہنما مقیم ہیں۔

ابتدائی معلومات جمع کی جا رہی ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے یہ اسرائیل کا حملہ تھا جس میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے دھماکے حماس کے اعلیٰ رہنماؤں پر حملے کی کوشش کا حصہ تھے۔

اسرائیلی چینل 12 نے بھی دعویٰ کیا کہ ان دھماکوں کا مقصد حماس قیادت کو قتل کرنا تھا۔

چینل 14 کے مطابق، یہ کارروائی براہ راست حماس کے سینیئر رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی۔

غاصب صہیونی صحافی باراک راوید نے کہا کہ اسرائیل نے ان دھماکوں میں دوحہ میں موجود حماس کے مذاکراتی وفد کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا تھا۔

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن خالد الحیہ کے بیٹے حمام خالد الحیہ، اور خالد الحیہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جہاد لبّاد، دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔

باخبر ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حماس کی مذاکراتی ٹیم قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی حملے میں محفوظ رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button