پاکستانگلگت بلتستان
بلتستان سے تعلق رکھنے والے 3 طلبہ کو ایران سے واپسی پر ریمدان باڈر سے اغواء

ریمدان: بلتستان سے تعلق رکھنے والے 3 طبلہ پاک ایران بارڈر ریمدان سے اغواء۔
اطلاعات کے مطابق 24 فروری کے روز بلتستان سے تعلق رکھنے والے حوزہ علمیہ قم کے 3 طلبہ کو نا معلوم افراد سے اغواء کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق طلبہ ایران کے شہر قم المقدس میں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ طلاب کا پاکستان کی طرف سفر کرنے کا مقصد ماہ مبارک رمضان میں تبلیغ کرنا تھا۔
واضح رہے کے ہر سال ماہ رمضان المبارک میں پاکستان میں تبلیغ کے مقصد کے لئے سینکڑوں پاکستانی طلاب قم المقدس سے پاکستان تشریف لاتے ہیں اور مختلف شہروں میں تبلیغ کرتے ہیں۔